جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک کرنل ارشد حسن روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار کھلے مین ہول کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا شکار بن سکتے ہیں رات کی تاریکی میں اکثر حادثات رونما ہوجاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کے عین وسط میں واقع جھمرہ روڈ کرنل ارشد حسن روڈ جس کی تعمیر چند ماہ قبل ہوئی تھی سڑک کے درمیان کھلے مین ہول گڑھے کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں سڑک کے کنارے متعدد جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے آئے روز حادثات رونما ہوجاتے ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
جڑانوالہ: کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
Jul 10, 2016