لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام اللہ کی طرف سے نازل کردہ آخری دین ہے اور حق ہے اس پر عمل کرنے والوں کیلئے دنیا و آخرت میں خوشخبری اور کامیابی ہے اپنی زندگیوں کو صرف اور صرف قرآنی تعلیمات کے مطابق استوار کریں قرآن پاک حق اور باطل میں فرق کرنے والی آسمانی کتاب ہے اس وقت دنیا میں جو افراتفری اور برائی عام ہے وہ صرف قرآن و سنت پر عمل نہ کرنے کے باعث ہے قرآن میں انسانی زندگی کے ہر مسئلہ کا حل موجود ہے اور آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔ مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں قرآنی تعلیمات کو سمجھنا اور یہ آفاقی پیغام پھیلانا فرض ہے ار اسی میں بھلائی ہے۔
دین پر چلنے والوں کیلئے دنیا و آخرت میں خوشخبری ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
Jul 10, 2016