حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)انجمن اصلاح معاشرہ کا اجلاس چودھری قیوم گجر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہارون جوئیہ کی جانب سے ضلع بھر میں عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرکے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ انٹرچینجز پر منظم طریقہ سے چیکنگ کے عملہ کو زبردست سراہاگیا۔ اجلاس میں رانا ارشد انجم، ملک ہمایوں شہزاد، نعیم قمر،میاں خلیق الرحمان، ڈاکٹر عرفان نعمت، گلزار چوہان، عبدالخالق کھوکھر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
انجمن اصلاح معاشرہ حافظ آباد کا اجلاس
Jul 10, 2016