شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسے لو گ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ تھے انہو ں نے انسانیت کے مشن پر اپنی دنیاوی زندگی کو قربان کرکے ایک لازوال تاریخ رقم کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شوکت گوندل ،ملک محمو د طاہر ،میاں عمران اختر ،اعظم بٹ ،میاں رفاقت ،ملک پرویز اقبال ،شفقت بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے طیاب راشد سندھو نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحت یابی کے بعد وطن واپسی پر پارٹی کے کارکنوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے انہوں نے کہا کہ چند سیاسی بھگوڑے نواز شریف پر الزام تراشی کرکے اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں قو م جانتی ہے کہ نواز شریف نے ملکی ترقی کا جو سفر شروع کیا ہے اس سے نہ صرف خوشحالی آرہی ہے بلکہ پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہورہا ہے حکومت کے بولڈ اقدامات کے باعث دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا اب توانائی بحران اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بجلی کے نئے کارخانے لگائے جارہے ہیں جبکہ ملکی معیثیت کوپروان چڑھانے کیلئے اقتصادی راہداری سی پیک اور گوادر پورٹ جیسے منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں ۔
عبدالستار ایدھی جیسے لو گ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ تھے: طیاب راشد
Jul 10, 2016