دشمن قوتیں عالم اسلام میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں: ملک محمد اسلم بلوچ

Jul 10, 2016

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے سعودی عرب میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے سب سے بڑے روحانی شہروں میں دہشت گردی کی واداتیں کرواکے عالم اسلام میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں حرم کو نشانہ بنانے والے اسلام اور لسانیت کے دشمن ہیں مدینہ منورہ پر حملہ مکروہ ترین عمل ہے ہر مسلمان حرم کے دفاع کیلئے اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں دہشت گردی کے ایسے واقعات امت مسلمہ کے خلا ف سازش ہے پاکستان کے تمام مسلمان دکھ کی اس گھڑی میں سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد شیخوپورہ واپس پہنچنے کے بعد تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر غلام نبی ورک ،شیخ نذیر احمد،شیخ محمد یوسف ،قاضی اعجاز احمد ،ضیغم بھٹی شیخ ریاض احمد ،شیخ عبدالحفیظ اور دیگر بھی موجودتھے اسلم بلوچ نے کہا کہ عبدالستار ایدھی پاکستا ن کے حاتم طائی تھے انہوں نے تمام عمر دکھی اور غریب انسانیت کی بلا رنگ و نسل مذہب خدمت کی ان کے مشن کو قائم رکھ کر ہی انسانیت کی خدمت کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسے انسان پاکستان کیلئے فخر ہیں انہو ں نے کہا کہ مسلمانوں میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ تمام مذاہب سے زیادہ ہے صرف اس جذبہ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں