سربین دینار کی شرح تبادلہ میں تیزی ‘ مرکزی بنک نے مارکیٹ سے یورو خرید لیے

بلغراد (آن لائن) سربیا کے مرکزی بنک نے ملکی دینار کی شرح تبادلہ میں اضافے پر مداخلت کرتے ہوئے مقامی مارکیٹ سے بڑی مقدار میں یورو خرید لیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکزی بنک جس نے ایک روز قبل قرضوں پر سود کی شرح 0.25فیصد کمی کرکے 4فیصد مقرر کی تھی ، نے ملکی کرنسی مارکیٹ میں دینار کی شرح تبادلہ میں تیزی کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی انٹر بنک مارکیٹ سے بڑی مقدار میں یورو خرید لیے۔

ای پیپر دی نیشن