شیخوپورہ: جھگڑے پر فیکٹری مزدوروں نے ساتھی کو نہر میں پھینک دیا، ڈوب کر جاں بحق

Jul 10, 2016

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) بھکھی کے نزدیک ایک فیکٹری کے مزدور آپس میں جھگڑ پڑے جس پر کامران کو دیگر چار مزدوروں نے نہر اپر گوگیرہ میں پھینک دیا جہاں وہ غوطے کھا کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے متوفی کے کزن صفدر علی کی رپورٹ پر کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تفتیش اتفاقیہ طور پر نہاتے ہوئے ڈوب جانے کے حوالے سے بھی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں