وزیراعظم نے 8 جولائی کو ’’ایدھی ڈے‘‘ منانے کی تجویز پر غور کی یقین دہانی کرا دی: ذرائع

لاہور (این این آئی ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہر سال 8 جولائی کے دن کو سرکاری سطح پر ’’ایدھی ڈے‘‘ کے نام سے منانے کی تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ ذرائع کے مطابق ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو ہر سال 8 جولائی کے دن کو سرکاری سطح پر ’’ایدھی ڈے‘‘ کے نام سے منانے کی تجویز پیش کی جس پر وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ اس تجویز پر ضرور غور کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن