ڈھاکہ : ریسٹورنٹ حملے کے بعد زیرحراست ملزم ہلاک

ڈھاکہ (آن لائن) بنگلہ دیش ریسٹورنٹ حملے کے بعد گرفتار کیا جانے والا مشتبہ نوجوان پولیس کی زیر حراست ہلاک ہوگیا۔ہلاک ہونے والے 18 سالہ نوجوان کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ سکیورٹی فورسز نے اسے یرغمال بنا رکھا تھا اور وہ ان کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوا۔ غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ہولی آرٹیسَن بیکری کے کچن اسسٹنٹ ذاکر حسین شاون کو، گزشتہ ہفتے شدت پسندوں کے حملے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔شدت پسندوں کے خوفناک حملے میں 18 غیر ملکیوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن