افغانستان: جھڑپوں میں 10 شدت پسند، 3 افغان فوجی ہلاک

Jul 10, 2016

کابل (آئی این پی+ نیواز ایجنسیاں+ رائٹر) افغانستان نے فورسز سے مختلف جھڑپوں کے دوران 10 شدت پسند کومارنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس دوران 3 افغان سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے‘ یہ ہلاکتیں صوبہ ہلمند اور قندوز میں ہوئیں جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی فورسز نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ ادھر افغاستان میں طالبان کیخلاف لڑائی میں پولیس افسروں اور اہلکاروں کی ہلاکتوں میں کمی آئی ہے۔ حکام کے مطابق بہتر تربیت اور جدید آلات کے سبب یہ ممکن ہوا ہے 21 مارچ سے لیکر اب تک 295 اہلکار مارے گئے، گزشتہ برس یہ تعداد 403 تھی۔

مزیدخبریں