کراچی (آن لائن) معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ انہوں نے اپنے آخری الفاظ میں بھی انسانیت کے جذبے کو مرنے نہیں دیا جس نے قوم کی آنکھیں مزید اشکبار کر دی ہیں۔اپنے آخری الفاظ میں عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ میرے ملک کے غریبوں کا خیال رکھنا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پانچ ماہ قبل ایک شام کو معرو ف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے اپنے بیٹے فیصل ایدھی کو اپنے پاس بلایا اور کہا کہ فیصل تم یہیں میرے پاس رہنا اور کہیں نہیں جانا۔ ایدھی صاحب کا اتنا ہی کہنا تھا کہ فیصل ایدھی نے اپنے بیوی بچوں کے پاس جانے کا ارادہ ترک کرکے وہیں ایدھی صاحب کے پاس رہنے کا فیصلہ کیا اور میٹھادر ایدھی سینٹر میں موجود اپنے والد کے ہیڈآفس میں جا بیٹھے۔ جب عبدالستار ایدھی سے ایدھی فاﺅنڈیشن چلانے سے متعلق فیصل ایدھی کی قابلیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنی سفید داڑھی میں ہاتھ پھیرتے ہوئے سامنے گھورتے ہوئے کہا کہ فیصل ایدھی یقیناً اس قابل ہے اور انشااللہ یہ ضرور ایدھی فاﺅنڈیشن کو چلائے گا۔
آخری الفاظ
آخری الفاظ