ٹوئٹر پر ”سلام ایدھی“ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Jul 10, 2016

کراچی (آن لائن) دکھی انسانیت کے مسیحا اور معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی وفات پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے درد مند افراد غمگین دکھائی دیتے ہیں اور ٹوئٹر پر ایدھی صاحب کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انسانیت کے مسیحا کی وفات پر اظہار افسوس کے ساتھ انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور سلام ایدھی کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
ٹوئٹر/ ایدھی

مزیدخبریں