امریکی ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے دو ترامیم کو منظور کرلیا جن کے تحت بوئنگ کمپنی کی جانب سے ایران کو طیاروں کی فروخت روک دی جائے گی۔ اس سلسلے میں 239 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیے جب کہ 185 نے مخالفت کی۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق منظور کی جانے والی ترامیم کے ذریعے اب ایرانی فضائی کمپنی اور امریکی بوئنگ کمپنی کے درمیان آئندہ سالوں کے دوران 109 طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد روکا جاسکے گا۔دوسری جانب امریکی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو کمزور کرنے والے کسی بھی فیصلے کو منسوخ کردے گی۔
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کوطیاروں کی فروخت روکنےکے بل کی منظوری دیدی
Jul 10, 2016 | 20:28