پاکستان اور ورلڈ الےون کے مابےن سکواش سےرےز,غےر ملکی کھلاڑےوںکی آمدکل سے

Jul 10, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ورلڈ الےون کے کھلاڑےوں کے مابےن سکواش سےرےز 12 سے13 جولائی تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میںشروع ہوگی ۔ سےر ےز کےلئے غےر ملکی کھلاڑےوںکی آمد کا سلسلہ کل بروز منگل سے شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سےکرٹری طاہر سلطان کے مطابق پاکستان اور ورلڈ 5 کھلاڑےوں کے درمےان سےرےز 12سے 13جولائی تک مصحف علی سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میںشروع ہوگی جس مےں ہانگ کانگ، مصر، فرانس، امرےکا اور انگلےنڈ کے کھلاڑی پاکستانی کھلاڑےوں کے ساتھ اےکشن مےں نظر آئےں گے۔سےرےز مےں شرکت کے لئے غےر ملکی عالمی کھلاڑےوںکی آمد کا سلسلہ 11جولائی سے شروع ہوگا۔ اسی طرح پاکستان اور مصری کھلاڑےوں کے درمےان سکواش سےرےز15اور 16 جولائی کو اسلام آباد مےں کھےلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک مےں سکواش کے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے پاکستان سکواش فےڈرےشن 2 انٹرنےشنل سےرےز مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اےونٹس کے کامےاب انعقاد کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غےر ملکی سےکےورٹی نمائندہ بھی اس موقع پر موجود ہوگا وہ ےہاں پر سےکےورٹی صورتحال کا جائزہ لےں گے اس کے بعد امےد ہے کہ پاکستان مےں پی اےس اے کے مقابلے بھی جلد بحال ہوںگے۔

مزیدخبریں