لاہور(سپورٹس رپورٹر) لیئر لیگ کے زیر اہتمام رونالڈینو الیون اور گگز الیون کے درمیان دوسرا میچ لاہور میں کھیلا گیا جس میں رونالڈینیو الیون نے گگز الیون کو دصفر سے مات دی۔میچ کی فاتح ٹیم رونالڈینیو الیون کی جانب سے پہلا گول ریاض نے جبکہ دوسرا حسن بیشر نے کیا۔رونالڈینو سیون یہ میچ 2-0 سے جیت گئی۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس سے قبل رونالڈینو اینڈ فرینڈز کو سخت سیکورٹی میں علامہ اقبال ائرپورٹ سے مال روڈ پر واقع ہوٹل میں لایا گیا جہاں پہلے سے پاکستان کھلاڑی موجود تھے۔پاکستان کے د ورہ پر آئے غےر ملکی فٹبالرز نے لاہور میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ رائن گگز نے ایک سوال کے جواب میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر ہال میں موجود پاکستانی مداح اور میڈیا کے نمائندے کے چہروں پر خوشی دیکھنے میں آئی۔ لیئر لیگ انتظامیہ کی جانب سے لاہور کے میچ سے قبل تین بجے پریس کانفرنس رکھی گئی تھی تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پریس کانفرنس دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ سخت سکیورٹی میں کھلاڑیوں کو مقامی ہوٹل سے سٹیڈیم لے جایا گیا۔ رونالڈینوالیون اور گگز الیون کی ٹیموں کے درمیان فورٹریس سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کو دیکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور حسن علی جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق اولمپیئن طاہر زمان بھی اپنی فیمیلی کے ساتھ میچ دیکھا۔