کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ۵ اگست کو قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے اسلام آباد میںہونے والی " مہدی برحق کانفرنس " وطن عزیز میں تکفیریت و فرقہ واریت پھیلانے کی امریکی، اسرائیلی و بھارتی سازشوں کے خلاف محب وطن ملت تشیع کی جدوجہد کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، امریکی بلاک شام، عراق، یمن سمیت عالم اسلام میں اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، اب وہ پاکستان کو داعش کے ذریعے کمزور کرنا چاہتا ہے، اگر خدانخواستہ پاکستان عدم استحکام کا شکار ہوجائے تو پورا ایشیا عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی و ڈویژنل کابینہ کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔