سندھ اسمبلی کا نام بدل کر چارسو بیس اسمبلی رکھ دیا جائے: رفیق خاصخیلی

کراچی (نیوز رپورٹر) پاسبان پاکستا ن کے سینئر نائب صدر رفیق احمد خاصخیلی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کا نام بدل کر 420اسمبلی رکھ دیا جائے ۔سندھ اسمبلی کی وڈیرہ شاہی نے نیب کے خلاف قانون سازی کرکے نہ صرف عوام کو اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے بلکہ نیب کے اختیارت کو ختم کرکے کرپشن کو جائز قرار دیدیا ہے ۔ جب عوامی نمائندوں کو لوٹ مار کی اجازت ہے تو عوام محروم کیوں؟‘پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں کرپشن کی انتہا ہوتی ہے سندھ اسمبلی میں ابتداءہوتی ہے ۔ سندھ کے مظلوم عوام چور کو چور نہیں ایم پی اے کہنے پر مجبور ہورہے ہیں ‘حکومت کی کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ہی عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں اور کے الیکٹرک بھی دھڑلے سے عوام کو لوٹ رہی ہے آئندہ انتخابات میں سندھ کی عوام جھاڑو پھیر کر کچرا صاف کر دے گی وہ پاسبان پبلک سیکرٹریٹ میں ملاقات کےلئے آئے ہوئے وفود اور پاسبان عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن