پاکستانی نژاد امریکی دونوں ملکوں میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں: اعزاز چودھری

فلوریڈا(آئی این پی)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزازچودھری نے کہا ہے کہ پا کستانی امریکنزدونوں ملکوں میں پل کاکرداراداکررہے ہیں،سفارتخانہ اورتمام قونصلیٹ پاکستانیوں کوجدیداندازمیں سہولیات دے رہے ہیں۔پاکستانی سفیراعزازچودھری نے لینڈومیں سپیشل قونصلر کیمپ کادورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا قونصلرکیمپ سالانہ اپناکنونشن کے موقع پر لگایاگیاہے ۔اس کیمپ میں پاکستانی،امریکنز کوہرسہولت فراہم کی جارہی ہے ۔3روزہ اپناکنونشن میں پاکستانی خاندانوں کی بڑی تعدادشرکت کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...