ہمبرگ (نیٹ نیوز) جرمنی میں جاری دو روزہ جی ٹوینٹی کانفرس عالمی ماحولیاتی معاہدے کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئی۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے عالمی ماحولیاتی معاہدے پر صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیرس ماحولیاتی معاہدے پر امریکا کے علاوہ تمام ممالک کے ساتھ ہیں۔ جرمن چانسلر نے ممبر ممالک کی جانب سے اختتامی اعلامیہ پڑھ کر سنایا، جس میں امریکہ پر عالمی ماحولیاتی معاہدے کی پاسداری پر زور دیا گیا ہے۔ جی ٹوینٹی ممالک کی جانب سے غیر قانونی تجارت کے خلاف مزید اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔دوسری جانب
امریکہ ماحولیاتی معاہدے کی پاسداری کرے: جی 20 اجلاس بے نتیجہ ختم
Jul 10, 2017