امریکہ ، جاپان اور بھارت کی مشترکہ بحری مشقیں آج شروع ہوں گی

بیجنگ (آئی ین پی) بھارت ، امریکہ اور جاپان کی مشترکہ مشقیں آج سے بحرہند میں شروع ہوں گی ، ان مشقوں کو’’ مالا بار‘‘ کا کا نام دیا گیا ہے،ان مشقوں کو اس لئے بھی اہمیت حاصل ہے کہ ان میں آبدوز شکن جہاز بھی شامل ہیں ۔ مالا بار مشقوں کا دائرہ کار بہت وسیع ہے کیونکہ امریکہ کا اس میں طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس نمٹز بھی شامل ہے، بھارت اپنا طیار ہ بردارجہاز آئی این ایس وکرما ڈیکیہ اور جاپان ہیلی کاپٹر بردار جہاز ایزومو ان مشقوں میں لارہا ہے ، یہ آٹھ روزہ مشقیں سے شروع ہو نگی جن میں تین ممالک کے بیس سے زیادہ جنگی جہاز شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن