پشاور (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی عدالت پشاور نے 4سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق 4سال کے دوران 1160 دہشت گرد گرفتار‘ 191 دہت گرد مقابلوں کے دوران ہلاک کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 31 خودکش جیکٹس اور 655 دستی بم برآمد ہوئے۔ 2ہزار 230 کلو گرام بارودی مواد اور 6ہزار 539 ڈیٹو نیٹرز برآمد ہوئے۔ 16راکٹ لانچرز‘ 107 کلاشنکوف اور 306 دیگر خودکار اسلحہ برآمد کیا ہے۔دہشت گردی کے 400 مقدمات ٹریس چالان ہوئے‘ 108 دہشت گردوں کو سزا ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق 2017ء کے پہلے 6ماہ میں دہشت گردی کی وارداتوں میں 83فیصد کمی واقع ہوئی۔
پشاور سے 4سال کے دوران 1160دہشت گرد گرفتار‘ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا‘ عدالتی رپورٹ
Jul 10, 2017