اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کا اجلاس آج بروز پیر پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس کی صدارت چیرمین کمیٹی چوہدری بلال احمد ورک کریں گے۔ اجلاس ڈیڑھ بجے ہوگا۔ اجلاس میں وزارت کے حکام پاکستان سٹیٹ آئل کی مالی حیثیت اور پی آئی اے سمیت مختلف سرکاری اداروں آئی پی پیز اور انڈسٹریل ایریا میں بقایا جات اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کے حکام ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے نئے اور جاری منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دیں گے جبکہ احمد پور شرقیہ میں ہونے والے افسوسناک حادثے کے بارے میں بھی اوگرہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔