لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں تےن مختلف مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نواں کوٹ کے علاقے میں عمر کے گھر میں جبکہ شمالی چھاﺅنی کے علاقے میں طیب کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ دریں اثناءشاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے میں فاروق کے گھر میں یو پی ایس میں آگ لگنے سے ہزاروں مالیت کا سامان جل گیا ہے۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔
نواںکوٹ، شمالی چھاﺅنی اور شاہدرہ میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر
Jul 10, 2017