عمران سکیورٹی رسک، ”دوائی“ کی دگنی مقدار پی کر بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں: حنیف عباسی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں عمران خان کا نام آتا ہے۔ سکیورٹی رسک بھی خان صاحب ہی ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران دوائی کی دگنی مقدار لیکر بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا عمران خان نے یہودیوں سے اور ہندوستانیوں سے پیسہ لیا ہے جس کا جواب وہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمشن میں نہیں دے رہے۔ حنیف عباسی نے کہا عمران خان کے حواس پر مریم نواز سوار ہیں۔ وہ جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب ان لوگوں کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں جنہوں نے ساری زندگی عوام کی خدمت کی ہے۔ انکی اپنی پارٹی پر پابندی لگنے جا رہی ہے، وہ نااہل ہونیوالے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن