.جے آئی ٹی آئین اور قانون سے باہر رپورٹ مرتب نہیں کرسکتی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں اور وفاقی وزراء نے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر بات کی ہے۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جے آئی ٹی بھی آئین اور قانون سے باہر رپورٹ مرتب نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھاجے آئی ٹی کوئی ایسا کام، کوئی ایسی کارروائی اور کوئی ایسا فیصلہ اور کوئی ایسی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع نہیں کروا سکتی جو پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق نہ ہو۔ شریف خاندان کے تمام تحفظات آئین اور قانون کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ پر لائے گئے ہیں ۔ ہمارا یہ خیال تھا اور ہے کہ سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے گی۔ (ن) لیگی وزراء کی پریس کانفرنس میں جتنے تحفظات اٹھائے گئے ہیں وہ ملک کے آئین اور قانون کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ ہر پاکستانی شہری کا آئین کے مطابق حق ہے اگر وہ سمجھتا ہے اس کے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہورہے ہیں تو وہ اس کے خلاف آواز اٹھا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...