بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتار کر نے کا حکم

Jul 10, 2017

لدھیانہ (سپورٹس ڈیسک) بھارتی شہر لدھیانہ کی عدالت نے بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے ایک بار پھر وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انھیں 7 اگست سے پہلے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ لدھیانہ کی عدالت کے جانب سے یہ احکامات ایسے وقت سامنے آئے، جب ایک دن قبل ہی مذکورہ عدالت نے اداکارہ کی ضمانت منظور کی تھی۔ راکھی ساونت 7 جولائی کو برقع اوڑھ کر عدالت میں پیش ہوئیں، 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے بعد ان کی ضمانت منظور کر لی گئی تھی۔ تاہم ضمانت منظور کیے جانے کے محض ایک دن بعد ہی عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔تے ہوئے انہیں ہر حال میں 7 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔اداکارہ راکھی ساونت پر گزشتہ برس ایک ٹی وی شو کے دوران والمیکی سماج کیخلاف قابل اعتراض گفتگو کیے جانے کا الزام ہے۔ راکھی نے ایک ٹیلی وڑن پروگرام میں کہا تھا کہ والمکی رامائن کی تصنیف لکھنے سے پہلے قتل کے مرتکب ہوئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مشہور سنگر مکا سنگھ کو بھی والمکی سے تشبیہ دی تھی۔

مزیدخبریں