مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک) نگلینڈ کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی وین رونی نے مانچسٹر یونائیڈ کو خیر باد کہہ کر ایورٹن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ رونی نے 13 سال تک مانچسٹر یونائیٹڈ میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے 2004ءمیں ریڈ ڈیولز کو جوائن کیا اور اپنی ٹیم کو پانچ پریمیئر لیگ ٹائٹل، چیمپئنز لیگ، یورپیا لیگ اور ایف اے کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔31 سالہ وین رونی نے مانچسٹر یونائیڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 559 میچ کھیلے اور 253 گول سکور کیے۔خیال رہے کہ ایورٹن کے مینجر رونالڈ کوئمین کافی عرصے سے اپنی ٹیم میں وین رونی کی شمولیت کے حوالے سے بات کرتے ا? رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں انگلینڈ کے معروف کھلاڑی کو شامل کر کے بہت خوشی ہو گی۔