لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان مےں تےکوانڈو کے فروغ کے لئے شمالی کورےا بھرپور تعاون کرے گا، نوجوان کھےلوں کی ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کرےں۔ اِن خےالات کا اظہارپاکستان مےں موجود سفارت خانہ برائے شمالی کورےا کے ہےڈ آف مشن ”کِم چونگ اِل“ نے پاکستان انٹرنےشنل تےکوانڈو فےڈرےشن کے صدر رانا صداقت علی سے ملاقات کے دوران کےا ۔”کِم چونگ اِل“ نے پاکستان انٹرنےشنل تےکوانڈو فےڈرےشن کے کھلاڑےوں کی کارکردگی کو سراہا اور مُلک مےں تےکوانڈو کے فروغ کے لئے فےڈرےشن کے ساتھ تعاون کی ےقےن دھانی کروائی ۔’کِم چونگ اِل“ نے فےڈرےشن کی جانب سے منعقد کی جانےوالی چےمپئےن شپس اور ٹورنامنٹس مےں ہر قسم کے تعاون کی ےقےن دھانی بھی کروائی ۔پاکستان انٹرنےشنل تےکوانڈو فےڈرےشن کے صدر رانا صداقت علی نے کہا کہ ہم شمالی کورےا سفارت خانہ کے انتہائی مشکور ہےں اور مستقبل مےں بھی کھےلوں کے فروغ کے لئے سفارت خانہ کے تعاون کی اُمےد رکھتے ہےں۔