ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں مدد کرنیوالے انتہائی سزا کے مستحق ہیں: محمد علی قادری

لاہور (پ ر) ممتاز دینی رہنما اور جمعیت تحفظ پاکستان کے صدر مولانا محمد علی قادری نے کہا ہے کہ سابق امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں ہوشربا انکشافات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کے جن ذمہ داران نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی جن کی نشاندہی اس نے اپنی کتاب میں بھی کی ہے ایسے تمام افراد انتہائی سزا کے مستحق ہیں۔ اس وقت اگر سودے بازی کرنی ہی تھی تو کم از کم قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی اسکی رہائی کا معاہدہ ضرور کرنا چاہئے تھا۔

ای پیپر دی نیشن