کوٹ عبدالمالک، رانا ٹاﺅن، کالا خطائی روڈ پردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، رکشوں میں اضافہ

Jul 10, 2017

فیروز والا (نامہ نگار) دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور رکشوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے کوٹ عبدالمالک، رانا ٹاﺅن، کالائی خطائی روڈ، مرید کے اور شرقپور میں دھواں چھوڑنے والے رکشاﺅں ، گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی طرف سے کوئی کارروائی نہ ہو رہی ہے اور فضا کی آلودگی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور سانس کے امراض میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔ لیکن اس حساس نوعیت کے حاملہ پر محکمہ ماحولیات اور متعلقہ محکموں کی کارروائی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

مزیدخبریں