سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور تقاریر کا بھی نوٹس لے لیا, آصف کرمانی ,سعد رفیق اور طلال چوہدری کی تقاریر کا متن طلب

Jul 10, 2017 | 18:26

ویب ڈیسک

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی سے متعلق حکومتی ارکان کے بیانات کی بازگشت بھی پہنچ گئی۔ عدالت نے جے آئی ٹی اور عدالت کو دھمکیاں دینے والے تمام حکومتی رہنماؤں کے بیانات کی تفصیلات مانگ لیں۔ خواجہ سعد رفیق، طلال چوہدری اور آصف کرمانی کی تقریروں کے متن طلب کر لیے گئے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے عدالت سے رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کی تقاریر بھی طلب کرنے کی استدعا کی تو جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نا آپ کے بیانات بھی طلب کرلیں جس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔

مزیدخبریں