زینب قتل کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست گزار کو پٹیشن فائل مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں ننھی زینب قتل کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کے لیے درخواست پر درخواست گزار کو پٹیشن کے ساتھ ضروری دستاویزات کے ساتھ فائل کو مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔۔ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ زینب کے والد امین انصاری اور ان کی جانب سے ایڈووکیٹ چوہدری اشتیاق عدالت میں پیش ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن