کراچی (کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بنک نے سمٹ بنک کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کا بینکاری نظام مستحکم اور کھاتیداروں کے مفاد کا تحفظ کیا جائے گا‘ سمٹ بنک کے حوالے سے میڈیا بالخصوص سوشل میدیا پر پھیلائی گئی افواہیں صرف افواہیں ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں‘ سمٹ بنک نے اپنا ریگولر آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھا ہوا ہے اور کھاتیداروں کے ڈپازٹس پوری طرح محفوظ ہیں۔ سپریم کورٹ میں ہیومن رائٹس کیس نمبر 39216G/2018 میں 8 جولائی 2018ء کے آرڈر کا سمٹ بنک کے ریگولر آپریشنز پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا‘ سمٹ بنک کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہوں میں کوئی حقیقت اور سچائی نہیں اسے بے بنیاد اور جھوٹی تصور کیا جائے۔
سمٹ بنک/ وضاحت