لاہور (فرخ سعید خواجہ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی والدہ آپی جی (محترمہ شمیم میاں شریف) نے اپنے بیٹے کو لندن فون کرکے اور خاندان کے دیگر افراد سے اصرار کیا ہے وہ 13 جولائی بروز جمعہ نواز شریف کی لاہور آمد پر خود ان کے استقبال کیلئے ائرپورٹ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی اور اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو میں بھی ساتھ جاﺅں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس موقع پر استقبال کیلئے آنے والوں سے خطاب بھی کرنا پڑا تو وہ کریں گی۔ واضح رہے آپی جی کی عمر اس وقت 85 برس ہے۔
والدہ/ نواز شریف