اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)دفاعی پیداوار کے وزیر لیفیٹنٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی سے اٹلی کے سفیرسٹیفینو پونٹی کو دو نے لیو نارڈو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر االیسنڈر اور اٹالین ڈیفنس اتاثی بریگیڈرئر جنرل گیورکپورینیو کے ہمراہ ملاقات کی ۔دفاعی پیداوار کے وزیر لیفٹینٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔ انہوںنے دفاعی نظاموں بارے پاک اٹلی مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اشتراک کار کو فروغ ملے گا۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے دفاعی پیداوار کے شعبہ سے مشترکہ طور پر استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا