ایف بی آ ر کو گزشتہ مالی سال میں بدترین ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا

Jul 10, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کو 30جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں بدترین ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا، اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر کو 4013 ارب روپے ہدف ملا تھا جسے بعد ازاں گھٹا کر 3935 کردیا گیا۔ تاہم یہ ہدف بھی پورا نہیںہوسکا۔ 184ارب روپے کا شارٹ فال ہوا۔ انکم ٹیکس میں 121ارب روپے، سیلز ٹیکس میں 53ارب روپے، ایکسائز ڈیوٹی میں 16ارب روپے کا شارٹ فال ہوا۔ کسٹمز ڈیوٹی میں ہدف 600ارب روپے تھا جبکہ 606 ارب روپے ریونیو جمع ہوا۔ ایمنسٹی سکیم سے 90 ارب روپے حاصل ہوئے۔ جو مجموعی ریونیو میں شامل نہیں تاہم ان کو شامل کرنے کے باوجود ریونیو ہدف پورا نہیں ہو پایا۔ مالی سال میں ریونیو کی گروتھ 11.4فیصد رہی۔

مزیدخبریں