اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر تجاوزات کیس کی سماعت 18 جولائی تک کے لئے ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ جب سماعت شروع ہوئی فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ تجاوزات کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ بعدازاں عدالت نے تجاوزات کیس کی سماعت 18 جولائی تک کے لئے ملتوی کر دی۔ واضح رہے فیض آباد میں غیر قانونی اڈا کیس میں فاضل جج نے شہر سے تجاوزات ختم کرتے ہوئے تمام سڑکیں کھولنے کا حکم دیا ۔ آبپارہ چوک کھولنے کے معاملے پر فاضل جج نے حساس ادارے کے افسران اور سیکرٹری دفاع کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا لیکن بعدازاں متفرق درخواست پر عدالت نے حاضری سے استثنٰی منظور کر لیا ۔ گزشتہ روز جب سماعت شروع ہوئی فاضل جج نے عدالت عظمٰی میں تجاوزات کیس کی سماعت کی وجہ سے مزید سماعت 18 جولائی تک کے لئے ملتوی کر دی۔