لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار) الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے چیئرمین وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ اور یونین کونسل پپناکھہ کے جنرل کونسلر کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ سعید شاد وائس چیئرمین رانا اعظم کی تصویر انتخابی امیدوار میاں طارق محمود کے پینا فلیکس پر جبکہ یونین کونسل 51پپناکھ کے جنرل کونسلر ثنااللہ (نمبردار) کی تصویر مسلم لیگ( ن) کے پی پی 62 کے امیدوار امان اللہ وڑائچ کے پینا فلیکس پر لگائے جانے پر تینوں بلدیاتی نمائندوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔
لدھیوالہ وڑائچ: انتخابی مہم میں شریک چیئرمین، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کونسلر کے خلاف مقدمات درج
Jul 10, 2018