نواز شریف، مریم واپس آکر قانون کے دائرے میں رہتے کردار ادا کریں: شاہ محمود

Jul 10, 2018

تھرپارکر (این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت نے تمام ثبوتوں کوحقیقی قرار دیتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور صفدر کو سزادی۔میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز واپس آکرقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوںنے کہاکہ عدالتوں نے نوازشریف کو موقع دیا لیکن وہ اپنی صفائی پیش نہ کرسکے،سزا کے بعدسابق وزیراعظم کو اپیل کاحق حاصل ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف ملکر جمہوریت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سے احتجاج کی سیاست جمہوریت کیخلاف سازش ہو گی۔

مزیدخبریں