صنعتی آلو دگی کیس: پیش نہ ہونیوالے فیکٹری مالکان کی گرفتاری کا حکم

Jul 10, 2018

کراچی (وقائع نگار) واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ریٹائرڈ) امیر ہانی مسلم نے ماحولیاتی آلودگی اور صنعتوں میں ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے متعلق پیش نہ ہونے والے فیکٹری مالکان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور صنعتوں میں ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے متعلق جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں واٹر کمیشن کا اجلاس ہوا۔ مختلف فیکٹریز‘ کمپنیز کے نمائندے چیمبر میں پیش ہوئے۔ کمیشن نے کمپنیز کو اینٹی سیپٹک ٹینک بنانے کیلئے دو ماہ کی مہلت دیدی۔ کمیشن نے پیش نہ ہونے والے فیکٹری مالکان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے صنعتی آلودگی سے متعلق اجلاس کی کارروائی 23 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں