لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کے ون ڈے سیریز سے پہلے بے انتظامی سامنے آئی ہے ،مالی بحران کا شکار زمبابوے کرکٹ بورڈ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل ہی بک نہ کروا سکا۔ذرائع کے مطابق زمبابوے میں ٹرائی اینگو لر سریز کے بعد اب پاکستان اور زمبابوے کی دو طرفہ سریز کا آغاز جمعے سے ہو گا۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ جمعے کے روز بلا وائیو میں ہو گا تاہم مالی بحران کا شکار زمبابوے کا بورڈ بلاوائیو کے ہوٹل کے پیسے بروقت ادا نہیں کر سکا جس کے باعث ہوٹل بک نہ ہو سکا۔پاکستانی کھلاڑیوں کو دوبارہ ہرارے ہی کے ہوٹل میں ٹھہر ا دیا گیا ہے۔
مالی بحران کا شکار زمبابوے کرکٹ بورڈ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل بک نہ کرا سکا
Jul 10, 2018