گرفتار نوجوان رقاصہ سے یکجہتی کے لیے ایرانی خواتین کا رقص

تہران (بی بی سی) مائدح ہوجابری نے انسٹا گرام پر ایرانی اور مغربی پاپ موسیقی پر رقص کرتے ہوئے ویڈیوز پوسٹ کی تھیں جس کے بعد انھیں ہزاروں لوگ سوشل میڈیا پر فالو کرنے لگے تھے۔جمعے کو ریاستی ٹیلی وژن نے ہوجابری کا اعتراف جرم نشر کیا تھا۔ ایران میں سوشل میڈیا صارفین اس نوجوان رقاصہ کی حمایت میں ویڈیو اور پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔ ان کے حق میں استعمال کیے جانے والے ہیش ٹیگ میں سے ایک ’رقص کرنا کوئی جرم نہیں‘ ہے۔

ای پیپر دی نیشن