اسلام آباد( خبر نگار) سپریم کورٹ کی ہدایت پر وفاقی محتسب کی سربراہی میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کے حوالے سے بننے والی کمیٹی نے چیف میٹروپولیٹن آفیسر اسلام آبا دسے کہا ہے کہ حال ہی میں مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ کے بارے میں انکوائری رپورٹ کمیٹی کو پیش کریں ۔ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے ، اسلام آباد انتظامیہ ، اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ ، پاکستان ایجنسی برائے تحفظ ماحولیات اور این ڈی ایم اے سے آگ کے واقعات پر قابو پانے کیلئے کمیٹی کے غور کے لئے اپنی تجاویز پر مشتمل ایس او پیز (SOPs)کمیٹی کو فراہم کریں ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہر سال لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی سربراہی میں حال ہی میںایک کمیٹی قائم کی ہے جس کا دوسرا اجلاس گزشتہ روز وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں منعقد ہو ا، اجلا س میں چیف کمشنر اسلا م آبا د، چیف میٹرو پولیٹن آفیسر اسلا م آباد ، ڈائریکٹر جنرل ایجنسی برائے تحفظ ماحولیات پاکستان اور وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے صدر ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کے علاوہ سی ڈی اے ، این ڈے ایم اے اور وزارت داخلہ کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہر سال لگنے والی آگ کے تمام پہلوں پر غور کیا گیا۔ اجلا س میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر اسلام آبا دسے کہا گیا ہے کہ حال ہی میں مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ کے بارے میں انکوائری رپورٹ کمیٹی کو پیش کریں ۔ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے ، اسلام آباد انتظامیہ ، اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ ، پاکستان ایجنسی برائے تحفظ ماحولیات اور این ڈی ایم اے سے آگ کے واقعات پر قابو پانے کیلئے کمیٹی کے غور کے لئے اپنی تجاویز پر مشتمل ایس او پیز (SOPs)کمیٹی کو فراہم کریں ۔
مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہر سال لگنے والی آگ کے تمام پہلوئوں پر غور
Jul 10, 2018