برطانوی وزیر خارجہ بورس اور ڈپٹی سیکرٹری بریگزٹ سٹیو بیکر بھی مستعفی، جیرمی ہنٹ وزیر خارجہ تعینات

لندن (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کی وزیراعظم اس وقت مشکلات کا شکار ہیں، بریگزٹ کے معاملات پر کل ایک روز قبل بریگزٹ کے سیکرٹری ڈیوڈ ڈیوس بھی استعفیٰ دے چکے ہیں گزشتہ روز وزیر خارجہ کے ساتھ ڈپٹی بریگزٹ سیکرٹری سٹیو بیکر بھی مستعفی ہو گئے۔ 24 گھنٹے بعد یہ اقدام سامنے آیا۔ اب یورپ سے علیحدگی اور بھی پیچیدہ ہو گئی ہے اور برطانیہ کی (گورنمنٹ) برسراقتدار پارٹی کو مزید مشکلات کا سامنا ہے، کسی بھی وقت وزیراعظم کے خلاف پارٹی کے اور لوگ بھی عدم اعتماد کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم تھریسامے کی حکومت گرنے کے خطرات بڑھ گئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں تھریسامے کابینہ کے دوسرے اہم رکن نے استعفیٰ دیا۔ وزیر خارجہ بورس جانسن نے بریگزٹ کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس کے مستعفی ہونے کے بعد استعفیٰ دیا۔ کابینہ کے مزید وزراء کے استعفوں کا امکان ہے۔ بریگزٹ کے حامی ارکان پارلیمنٹ تھریسامے کی نرم پالیسی سے نالاں ہیں۔ جیریمی ہنٹ کو برطانیہ کا نیا وزیر خارجہ بنا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...