سیاسی پناہ سے متعلق آصف زراری کا نواز شریف کیخلاف بیان قابل مذمت ہے: منظور گیلانی

Jul 10, 2018

لاہور (کلچرل رپورٹر) سید منظور گیلانی چیئرمین استقلال پارٹی نے میاں نواز شریف کی 13 جولائی کو پاکستان آمد کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعلان نے اہل ہوس کی منصوبہ بندی کو ناکام کر دیا ہے۔ آصف زرداری کا میاں صاحب کا سیاسی پناہ لینے کے بارے بیان قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ زرداری صاحب میں اگر کچھ بہی اخلاقی جرأت ہے تو سیاست کو چھوڑ کر کوئی اور کاروبار کریں۔ اہل ہوس اور ان کے کارندوں کا پھیلایا ہوا منظم پروپیگنڈہ اپنی موت مر گیا۔

مزیدخبریں