لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں پی ٹی آئی نے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف دبئی چوک پر دھرنا دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ٹائر جلا کر مین روڈ بلاک کردی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود اور محمود الرشید بھی دھرنے میں شامل ہوگئے۔ محمود الرشید نے کہا کہ کارکنوں کی رہائی تک دھرنا جاری رہے گا۔ پولیس بلاجواز کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔