پانی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے: نگران وزیراعظم

Jul 10, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کو پانی و بجلی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دیامربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم پر مالی سال 2018-19میں کام شروع ہو گا ، واپڈا نے 2017سے اب تک 4میگامنصوبے مکمل کئے، منصوبوں سے ڈیرہ بگٹی کی 72ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی، منصوبوں سے 2487میگاواٹ پن بجلی قومی نظام میں شامل ہو گی۔ پیر کو نگران وزیراعظم ناصر الملک سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ( ر) مزمل حسین نے ملاقات کی۔ مزمل حسین نے نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک کو ملک میں پانی اور پن بجلی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم سمیت واپڈا کے دیگر منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیامربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم پر مالی سال 2018-19میں کام شروع ہو گا ،مزمل حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واپڈا نے 2017سے اب تک 4میگامنصوبے مکمل کئے، منصوبوں سے ڈیرہ بگٹی کی 72ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی، منصوبوں سے 2487میگاواٹ پن بجلی قومی نظام میں شامل ہو گی۔ وزیراعظم ناصر الملک نے واپڈا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پانی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں