لاہور/ رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) امیدواروں کا ووٹ مانگنے کیلئے ایک سے ایک بڑھ کر کوششیں سامنے آرہی ہیں۔ این اے 134 میں لیگی امیدوار رانا مبشر ووٹوں کیلئے بزرگ کے پائوں پڑگئے جبکہ رحیم یار خان میں 400 ووٹ فروخت کیلئے پیش کردیئے گئے۔ لوگوں نے شاہی روڈ پر ووٹ برائے فروخت کے بینرز لگا دیئے جن پر لکھا ہے کہ علاقے کے ووٹرز کو کوئی بنیادی سہولت حاصل نہیں جو امیدوار سہولتیں دینے کا وعدہ کرے گا، ووٹ اسی کو ملیں گے۔