گوجرانوالہ: مذہبی تنازعہ پر 2 بچوں اور خاتون کو زندہ جلانے پر 5 ملزموں کو عمرقید اور جرمانہ، 32 بری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خصوصی عدالت نے مذہبی تنازعہ پر 2بچوں اور خاتون کو زندہ جلانے کے مقدمہ میں 5 ملزموں کو 2 مرتبہ عمرقید اور جرمانے کی سزا جبکہ 32ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سید عمران نے 2بچوں اور خاتون کو زندہ جلانے کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 5 ملزمان آصف ، نواز ، عارف اور پپو وغیرہ کو جرم ثابت ہونے پر دو دو مرتبہ عمرقید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ اس مقدمہ میں ملوث 32ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔ ملزمان نے 2014میں تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ ریس کورس روڈ پر مذہبی تنازعہ پر مشتعل ہو کر بوٹا، اسلم، اشرف اور سرفراز نامی افراد کے گھروں پر دھاوا بول دیا اور اشتعال میں آکر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 2 بچے اور ایک خاتون جل کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...