لاہور+ لکی مروت (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے امیر اور ایم ایم اے کے صدرمولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عوام 25 جولائی کو کتاب کے نشان کو ووٹ دیں اور مجلس عمل کو کامیاب کرائیں گے ،مجلس عمل اقتدار میں آکر ملک میں اللہ کے قرآن کا نظام نافذ کرے گی اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی مرکزی میڈیا آفس کے مطابق وہ جے یو آئی بلوچستان کے امیر سنیٹر مولانا فیض محمد سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر حاجی اکرم خان درانی ،مولانا محمدامجد خان ،،مولانا سعید یوسف ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،مفتی ابرار احمد اور دیگر موجود تھے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کتاب کے نشان پر لڑنے والے ہی مجلس عمل کے نمائندے ہیں انہوں نے کہاکہ کتاب کے نشان سے ہٹ کر انتخاب لڑنے والوں کا مجلس عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے کار کن مجلس عمل سے جاری ٹکٹ والوں کوووٹ دے کر کامیاب بنائیں جے یوآئی بلوچستان کے امیر سنیٹر مولانا فیض محمد سے بلوچستان میں انتخابات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مجلس عمل کا مقابلہ سیکولر لابیوں سے ہے اور اس وقت آئین کے آرٹیکل 62۔63پر مجلس عمل کے ہی امید وار اتر تے ہیں کرپشن سے پاک مجلس عمل کے امید وار ہی ہیں مولانا فضل الرحمن نے مولانا فیض محمد کو ہدایت کی ہے کہ جن لوگوں کے پاس مجلس عمل کی ٹکٹ نہیں ہیں انھیں فی الفور بٹھائیں اور جو انتخابی میدان سے الگ نہ ہوں اس کے خلاف فوری کاروائی کریں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مجلس عمل 25 جولائی کو بھر پور کامیابیں حاصل کرے گی انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر نہیں بننے دیا جا ئے گا نہ ہی کسی بیرونی ایجنڈے کو مسلط ہونے دیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ ملک خلاف سازشوں اور بیرونی نظام کو مسلط کر نے کی ہر مہم کا دینی قوتیں ہر میدان میں مقابلہ کریں گی ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ختم نبوت ترمیم میں پی ٹی آئی براہ راست ملوث تھی، راجہ ظفر الحق رپورٹ میں شفقت محمود کا نام آیا ہے، ہمارا مقابلہ ملک میں مغربی تہذیب کے پوجاریوں سے ہے، اقلیت میں ہونے کے باوجود ختم نبوت پر ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، فضل الرحمان نے پیر کے روز لکی مروت کے علاقہ تجوڑی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو اہم ایم اے کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے، صوبائی حکومت کے ساتھ وفاق میں بھی ہماری حکومت ہوگی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنے70سال ہو گے لیکن ملک کی سیاست پر اب بھی قبضہ ہے ملک کی قیادت بنانے کا اختیار عوام کے ہاتھوں میں ہے اور عوام کے ہاتھ میں ووٹ کی طاقت ہے، پہلے زمانہ میں تلوارں سے جنگیں لڑی جاتی تھیں آج ووٹ کی پرچی سے جنگ لڑی جارہی ہے، ووٹ کی پرچی تلوار کی حیثیت حاصل ہے، راجہ ظفر الحق رپورت میں پی ٹی آئی کے شفقت محمود چور نکلے، شفقت محمود نے اعتراف کیا کہ عمران خان کے کہنے پر یہ کام کیا ہے، عمران خان نے قادیانیوں کے سربراہ سے جو تعاون مانگا ہے وہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، کیونکہ پی ٹی آئی نے وعدہ کیا کہ وہ قادنیوں کے خلاف قانون میں تبدیلی لائیں گے۔